Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضرت سعيد بن عامر (رضی اللہ عنہ) قسط نمبر ١

حضرت سعید بن عامر (رضی اللہ عنہ) قسط 1

*حيات صحابہ*  *حضرت سعيد بن عامر  (رضي الله عنه)* قسط 1۔۔۔۔۔ حضرت سعيد بن عامر (رضي الله عنه) ان ہزاروں میں ایک جوان رعنا تھے جو قریش کے سرداروں  کی دعوت پر مکہ معظمہ  کی بالائ جانب مقام تنعیم کی طرف محض اس چل کھڑے ہوئے تاکہ رسول اللہﷺ کے ایک صحابی حضرت خبیبب بن عدی (رضي الله عنه)  کی شہادت کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں ۔ جنہیں قریش نے دھوکے سے پکڑ لیا تھا۔ اس کے شباب اور ابھرتی ہوئ جوانی نے اسے اس قابل بنا دیا تھا کہ وہ لوگوں کے کندھے پھلانگتا ہوا ابو سفیان بن حرب اور صفوان بن امیہ ایسے سرداران قریش  کے برابر کھڑا ہو سکے۔ وہاں ان دونوں کے سوا اور بھی شہ سرادران عرب موجود تھے اور اگلی صفوں میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ اسے اس طرح یہ موقع ملا کہ قریش کے اس اسیر کو بچشم خود دیکھ سکے۔ اس نے اس منظر کا مشاہدہ کیا کہ عورتیں، بچے اور جوان سب اسے موت کی وادی کی طرف بے دریغ دھکیل رہے ہیں ۔  ان کا مقصد یہ تھا کہ وہ اس صحابی رسول ﷺ کو شہید کر کے آنحضرت ﷺ سے انتقام لیں اور یوں بدر کے مقتولین کی رسوائی کا بدلہ چکائیں۔ جب یہ ہ...