Skip to main content

Posts

Showing posts with the label نبیﷺ کا قبائل کا دورہ

سیدہ ام فضل لبابہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا

 سیدہ ام فضل لبابہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه  سیدہ ام فضل لبابہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا 🌟خاندانی پس منظر:- نام لبابہ، والد کا نام حارث بن حزن اور والدہ کا نام ہند بنت عوف تھا۔ ان کی والدہ ہند بنت عوف کو دنیا کی معزز ترین شخصیات کے خوش دامن ہونے کا شرف حاصل ہوا ۔ وہ اس طرح کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بیٹی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے ان کی دوسری بیٹی سیدہ ام فضل کے ساتھ شادی کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے چچا سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے ان کی تیسری بیٹی سلمی رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی۔ جب وہ جنگ موتہ میں شہید ہو گئے تو سیدہ اسما رضی اللہ عنہا کے ساتھ سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے شادی کی اور جب وہ وفات پا گئے تو امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدہ اسما رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی۔ کیا دنیا میں کسی خوش دامن کو اتنے بہترین شر...

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ

حضرت زید بن ثابت  رضی اللہ عنہ  ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ  "حسّان بن ثابت رضی اللہ عنہ اور اس کے بیٹے پر شعر گوئی ختم اور زید بن ثابت پر نکتہ آفرینی ختم۔ {فرمان حسٓان بن ثابت رضی اللہ عنہ } سنہ 2 ھجری ہے۔ مدینہ منورہ میں چہل پہل دکھائی دے رہی ہے ۔ مجاہدین غزوہ بدر کی تیاری میں ہمہ تن مصروف ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپنی قیادت میں جہاد کے لیے روانہ ہونے والے پہلے لشکر پر طائرانہ نگاہ ڈال رہے ہیں کہ اچانک ایک تیرہ سال کا لڑکا جس کے چہرے پر ذہانت، متانت، شرافت اور خودداری کےنقوش نمایاں نظر آ رہے تھے۔ ہاتھ میں اپنے قد سے بھی لمبی تلوار پکڑے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے قریب آیا اور عرض کیا :  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں آپﷺ پر قربان جاؤں، مجھے اپنے ساتھ لے لیجیے تاکہ میں آپﷺ کے جھنڈے تلے جہاد کی سعادت حاصل کر سکوں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خوشی اور تعجب سے دیکھا اور اس کے کندھے پر محبت و شفقت بھرے انداز میں تھپکی دی ۔ ...

نبیﷺ کا قبائل کا دورہ

                               سیرت النبی ﷺ                                             ﷽                           💎قبائل کا دورہ💎  انحضرت ﷺ کا معمول تھا، جب حج کا زمانہ آتا تھا اور عرب کے قبائل ہر طرف سے آکر مکہ کے آٓس پاس اترتے تو آپﷺ ایک ایک قبیلہ کے پاس جاتے اور تبلیغ اسلام فرماتے ، عرب میں مختلف مقامات پر میلے لگتے تھے، جن میں دور دور کے قبائل آتے تھے، آپﷺ ان میلوں میں جاتے اور اسلام کی تبلیغ فرماتے۔     ان میلوں میں سے عکاظ جو اہل عرب کا قومی اور علمی دنگل تھا اور مجنہ اور ذوالمجاز کا نام مورخین نے خاص طور پر لیا ہے، قبائل عرب میں سے بنو عامر، محارب، فزارہ، غسان، مرہ، حنیفہ، سلیم، عبس ، بنونضر، کنده، کلب ، حارث بن کعب ، عزرہ، حضارمہ مشہور قبائل ہیں۔ ان سب قبائل کے پاس آپﷺ تشریف لے گئے لی...