﷽ 🔴عبدالمطلب کی وجہ تسمیہ🔴 ہاشم نے مدینہ کے ایک سردار کی لڑکی سے شادی کی۔ اس کے بطن سے ایک لڑکا پیدا ہوا، جس کا نام *شیبہ* رکھا گیا ۔ یہ لڑکا ابھی بچہ ہی تھا کہ ہاشم کا انتقال ہو گیا اور ان کا بھائی *مطلب* مکہ کا حکمران ہوا۔ *ہاشم* کا بیٹا *شیبہ* مدینہ میں پرورش پاتا رہا۔ جب *مطلب* کو معلوم ہوا کہ *ہاشم* کا بیٹا جوان ہو گیا ہے تو وہ اپنے بھتیجے کو لینے کے لیے خود مدینہ گیا۔ جب *مطلب* اپنے بھتیجے *شیبہ* کو لے کر مکہ میں داخل ہوا تو یہاں کے لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ یہ نوجوان مطلب کا غلام ہے۔ مطلب کو جب اس غلط فہمی کا حال معلوم ہوا تو اس نے لوگوں سے کہا کہ یہ میرا بھتیجا اور ہاشم کا بیٹا ہے مگر لوگ اس کو عبد المطلب ہی کے نام سے پکارتے رہے۔ آخر *شیبہ بن ہ...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔