Skip to main content

Posts

Showing posts with the label تعمیر کعبہ

سَیّدَہ أُمِ کجہ انصاریہ رَضِیَ اللہُ عَنْهَا

سَیّدَہ أُمِ کجہ انصاریہ رَضِیَ اللہُ عَنْهَا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه  سَیّدَہ أُمِ کجہ انصاریہ رَضِیَ اللہُ عَنْهَا 💕✨مسلمان بیوی :    سیدہ ام کجہ رضی اللہ عنہا انصار کی ایک عالم فاضل خاتون تھیں ۔ ان کی شادی اوس بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوئی ، جو بنی عدی بن عمرو بن مالک قبیلے کا چشم و چراغ تھا ۔ ان کا خاندانی تعلق مدینہ منورہ میں مشہور و معروف قبیلے بنو نجار تک پہنچتا ہے ۔     اوس بن ثابت رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے عقبہ ثانی میں اپنی قوم کے معززین کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کا شرف حاصل کیا اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ منورہ میں تشریف لائے تو اوس بن ثابت رضی اللہ عنہ استقبال کرنے والوں میں بھی شامل تھے اور انہوں نے مسجد نبوی کی تعمیر میں بھی حصہ لیا ۔    ام کجہ اور ان کے خاوند اوس کے درمیان مکمل اتفاق اور ہم آہنگی پائی جاتی تھی اور دونوں اسلام کے ساتھ یکساں طور پر وابستہ رہے ۔ عورت اپنے خاوند کی ...

حضرت ابو العاص بن الربیع رضی اللہ عنہ

حضرت ابو العاص بن الربیع رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت ابو العاص بن الربیع رضی اللہ عنہ "ابو العاص نے میرے ساتھ بات کی تو سچ بولا، میرے ساتھ وعدہ کیا تو پورا کیا" (فرمان نبی ﷺ) حضرت ابو العاص بن الربیع وبشمی قرشی جاذب نظر، خوب صورت، کڑیل جوان تھے ۔ناز و نعمت میں پلے اور خاندانی وجاہت نے انہیں ممتاز بنا دیا غیرت، خود داری ،جوانمردی، وفا شعاری  جیسی آباء اجداد سے ورثے میں ملنے والی خوبیوں کی بنا پر عرب معاشرے میں انہیں بطور مثال پیش کیا جاتا تھا۔ حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ کو تجارت سے والہانہ لگاؤ قریش سے ورثہ میں ملا تھا۔ ان کے تجارتی قافلے مکہ اور شام کے درمیان رواں دواں رہتے۔ ان کا تجارتی قافلہ ایک سو اونٹ اور دو سو نوکروں پر مشتمل تھا۔  ان کی کاروباری مہارت، صداقت اور امانت لوگ بے دڑک اپنا مال ان کے سپرد کر دیا کرتے تھے۔ ان کی خالہ حضرت  خدیجہ  الکبرى رضی اللہ عنہا اولاد کی طرح ان سے محبت اور شفقت سے پیش آتی تھیں۔ رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان سے محبت اور شفقت ...

حضرت ابو طلحہ زید بن سہل انصاری رضی اللہ عنہ

حضرت ابو طلحہ زید بن سہل انصاری رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت ابو طلحہ زید بن سہل انصاری رضی اللہ عنہ *"ابو طلحہ کے مہر سے بہتر ہم نے کوئی مہر نہ دیکھا جو اس نے اپنی بیوی ام سلیم کو دیا"* ابو طلحہ زید بن انصاری کو جب معلوم ہوا کہ ام سلیم رمیصاء بنت ملحان نجاریہ بیوہ ہو چکی ہے، چند روز پہلے اس کا خاوند فوت یو گیا ہے تو بہت خوش ہوئے ۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہ تھی چونکہ ام سلیم اک پاکدامن دانشمند سلیقہ شعار حسین و جمیل اور سگھڑ خاتون تھی ان کے جی میں آیا کہ کیوں نہ پہلی فرصت میں نکاح کا پیغام بھیجا جاے مبادہ کہ کوی اور چاہنے والا سبقت لے جائے اس  صورت میں اس دل پسند سلیقہ شعار اور معزز خاتون سے محروم رہ جاؤں۔ ابو طلحہ کو اپنے آپ پر بڑا اعتماد تھا کہ ام سلیم مجھے مسترد  کر کے کسی دوسرے شخص کو اپنے لیے منتخب نہیں کرے گی۔  اس لیے کہ میں  جوان رعنا ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ہر دلعزیز اور صاحب ثروت ہوں اس کے علاوہ مجھے بنو نجار کا شہسوار اور یثر...

حضرت حبیب بن زید انصاری رضی اللہ عنہ

 حضرت حبیب بن زید انصاری رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت حبیب بن زید انصاری رضی اللہ عنہ *اے اہل بیعت تمہیں برکت نصیب ہو ،اے اہل بیعت تم پر رحمت کی برکھا برسے ۔ فرمان نبویﷺ* حضرت حبیب بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے خوش نصیب گھر میں نشوونما پائی جس کے ہر زاوئے میں ایمان کی دل اویز مہک پھیلی ہوئی تھی اور جس کے ہر ساکن کے دل میں اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر حکم پر قربان ہو جانے کا جزبہ موجزن تھا۔  حضرت حبیب بن زید رضی اللہ کے والد محترم زید بن عاصم رضی اللہ عنہ  مدینہ منورہ کے مسلمانوں میں ممتاز مقام رکھتے تھے اور یہ ان ستر خوش نصیب صحابہ میں سے ہیں جو بیعت عقبہ کے وقت موجود تھے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا ان کے ہمراہ بیوی بچے بھی تھے ان والدہ ام عمارہ بنو مازن قبیلے سے تھیں یہ وہ پہلی بہادر اور خوش نصیب خاتون ہیں جس نے دین الہی اور رسول مقدس صلی  اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں سب سے ...