Skip to main content

Posts

Showing posts with the label دوسرے مذاھب اور ادیان کا جائزہ

حضرت سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا ✨خاندانی پس منظر.. نام اسماء، والد کا نام سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جو ہجرت کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے رفیق سفر اور غار ثور کے دوسرے مکین تھے. والدہ کا نام قتیلہ بنت عبد العزی تھا اور خاوند میدان جہاد کے نامور شہسوار اور اسلام قبول کرنے میں سبقت کا اعزاز حاصل کرنے والے جلیل القدر صحابی سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ تھے. والد کی جانب سے ان کی ہمشیرہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تھیں. ان کے بیٹے کا نام عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تھا، ہجرت کے بعد مہاجرین کے ہاں پیدا ہونے والا یہ سب سے پہلا بچہ تھا. ان کے والد نے ان کی والدہ قتیلہ کو زمانہ جاہلیت میں طلاق دے دی تھی۔ جب سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرلیا تو اپنی رفیقہ حیات ام رومان اور ان کے بطن سے پیدا ہونے والی اولاد کو اسلام کی دعوت دی تو انہوں نے اور ان کی بیٹی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا...

حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ

حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ   ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ     "مکہ میں چار اشخاص ایسے ہیں کہ میں ان کے شرک میں مبتلا ہونےسے بیزار ہوں اور ان کے اسلام قبول کرنے کی دلی رغبت رکھتا ہوں۔" {فرمان نبوی ﷺ}   کیا آپ اس جلیل القدر صحابی کے متعلق کچھ جانتے ہیں؟ تاریخ میں یہ بات قلم بند ہو چکی ہے کہ ان ولادت با سعادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی ۔ اس طرح ان کی والدہ محترمہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ کعبے کے اندرونی منظر کا مشاہدہ کرنے کے لئیے خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوئی۔اس دن کعبہ کا دروازہ کسی خاص مناسبت کی وجہ سے کھلا ہوا تھا اور اندر داخل ہوتے ہی اسے درد شروع ہو گئی۔۔اور وہ درد اس قدر شدید تھی کہ اس کے لئے کعبہ سے باہر آنا ممکن نہیں تھا ۔فوری طور وہاں چمڑے کی ایک چادر منگوائی گئی جس پر اسے لٹا دیا گیا اور چند لمحے بعد اس نے ایک خوبصورت بچے کو جنم دیا ۔۔ یہ خوش اطوار بچہ ام المومینین حضرت خدیجہ بنت خویلد کا بھتیجا حکیم بن حزام تھا ۔ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی پرور...

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے وقت سرزمین عرب میں موجود دوسرے مذاھب اور ادیان کا جائزہ

 آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے وقت سرزمین عرب میں موجود دوسرے مذاھب اور ادیان کا جائزہ   پچھلی اقساط میں مشرکین حجاز و عرب کے عقائد اور بت پرستی کی تاریخ بیان کی گئی اس قسط میں ھم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے وقت سرزمین عرب میں موجود دوسرے مذاھب اور ادیان کا ایک مختصر جائزہ پیش کریں گے. یہودیت.. عرب میں بت پرستی کے بعد دوسرا اھم ترین مذھب یہودیت تھا.. یہ لوگ دو وجہ سے سرزمین عرب میں آباد ھوۓ. ایک تو اس لیے کہ حضرت عیسی' علیہ السلام کی پیدائش سے پانچ سو سال پہلے جب بابل کے بادشاہ "بخت نزار" نے فلسطین کو تاراج کیا اور تباہ و برباد کیا تو یہودیوں کے بہت سے قبائل جان بچاکر دنیا کے کئی دوسرے حصوں کی طرف بھاگے. انہی میں سے چند قبائل عرب کی طرف آ نکلے اور خود کو یہاں محفوظ جان کر آباد ھوگئے. دوسری بہت اھم وجہ یہ تھی کہ یہودیوں کو تورات و زبور کی پیش گوئیوں کی وجہ سے علم تھا کہ اللہ عنقریب اپنا آخری پیغمبر سرزمین عرب میں مبعوث فرمانے والا ھے. یہ اس نبی کو اپنا نجات دھندہ جانتے تھے اس لیے یہ لوگ آخری نبی کے انتظار میں یہاں آ ک...