💫تاریخ اسلام💫 ﷽ 🔴عرب مستعربہ🔴 اس طبقہ سے مراد *بنو عدنان* یا *اولاد اسماعیلؑ* ہیں۔ یہ لوگ ملک عرب میں باہر سے آباد ہوئے۔ اس لیے ان کو *عرب مستعربہ* یا *مخلوط عرب* کا خطاب دیا گیا۔ حضرت ابراہیمؑ کی مادری زبان عجمی یا فارسی زبان تھی۔ حضرت *اسماعیل* علیہ السلام کو حضرت *ابراہیمؑ* مع ان کی والدہ *ہاجرہ* کے جب مکہ مکرمه (ملک حجاز ) میں چھوڑ گئے تو انہوں نے *قحطان* قبیلہ *جرہم* سے جو *مکہ مکرمہ* میں آباد ہو گئے تھے عربی زبان سیکھی اور آئندہ یہی عربی زبان *آل اسماعیل* کی زبان ہوئی ۔ حضرت *اسماعیل* کی عمر *پندرہ* سال کی تھی کہ ان کی والدہ حضرت *ہاجرہ* کا انتقال ہوگیا۔ والدہ کے فوت ہونے کے بعد حضرت *اسماعیل* نے ارادہ کیا کہ *مکہ* سے ملک *شام* کی طرف ...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔