Skip to main content

Posts

Showing posts with the label سن نبوی ١٠ حضرت خدیجہ اور ابو طالب کی وفات

حضرت سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا ✨خاندانی پس منظر.. نام اسماء، والد کا نام سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جو ہجرت کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے رفیق سفر اور غار ثور کے دوسرے مکین تھے. والدہ کا نام قتیلہ بنت عبد العزی تھا اور خاوند میدان جہاد کے نامور شہسوار اور اسلام قبول کرنے میں سبقت کا اعزاز حاصل کرنے والے جلیل القدر صحابی سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ تھے. والد کی جانب سے ان کی ہمشیرہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تھیں. ان کے بیٹے کا نام عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تھا، ہجرت کے بعد مہاجرین کے ہاں پیدا ہونے والا یہ سب سے پہلا بچہ تھا. ان کے والد نے ان کی والدہ قتیلہ کو زمانہ جاہلیت میں طلاق دے دی تھی۔ جب سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرلیا تو اپنی رفیقہ حیات ام رومان اور ان کے بطن سے پیدا ہونے والی اولاد کو اسلام کی دعوت دی تو انہوں نے اور ان کی بیٹی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا...

حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ

 حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ  ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ     "انصار میں سے تین اشخاص ایسے ہیں کہ فضل و شرف میں کوئی ان سے بڑھ کر نہیں، سعد بن معاذ، اسید بن حضیر اور عباد بن بشر رضی عنہم۔"                   {فرمان عائشہ رضی اللہ عنہا} تاریخی دعوت محمدیہﷺ میں حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ کا نام سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے- اگر آپ اس عبادت گزاروں میں تلاش کریں تو متقی، پرہیزگار، شب زندہ دار اور رات بھی قرآن مجید کی تلاوت کرنے والوں میں ملیں گے- اگر آپ اس جوانمردوں میں تلاش کریں گے تو اسے بہادر، نڈر، جرات مند اور اللہ کا نام بلند کرنے کے لیے معرکوں میں بے خطر کود جانے والا دیکھیں گے- آپ اسے حکمرانوں میں تلاش کریں گے تو اسے طاقتور، امانت دار اور مسلمانوں کے مال کے محافظ پائیں گے-  بے شمار خوبیوں کی بناء پر ام امومنین نے اس کے اور اس کی قوم کے دیگر دو اشخاص کے متعلق ارشاد فرمایا- انصار میں تین اشخاص ای...

حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ

حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ   ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ     "مکہ میں چار اشخاص ایسے ہیں کہ میں ان کے شرک میں مبتلا ہونےسے بیزار ہوں اور ان کے اسلام قبول کرنے کی دلی رغبت رکھتا ہوں۔" {فرمان نبوی ﷺ}   کیا آپ اس جلیل القدر صحابی کے متعلق کچھ جانتے ہیں؟ تاریخ میں یہ بات قلم بند ہو چکی ہے کہ ان ولادت با سعادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی ۔ اس طرح ان کی والدہ محترمہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ کعبے کے اندرونی منظر کا مشاہدہ کرنے کے لئیے خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوئی۔اس دن کعبہ کا دروازہ کسی خاص مناسبت کی وجہ سے کھلا ہوا تھا اور اندر داخل ہوتے ہی اسے درد شروع ہو گئی۔۔اور وہ درد اس قدر شدید تھی کہ اس کے لئے کعبہ سے باہر آنا ممکن نہیں تھا ۔فوری طور وہاں چمڑے کی ایک چادر منگوائی گئی جس پر اسے لٹا دیا گیا اور چند لمحے بعد اس نے ایک خوبصورت بچے کو جنم دیا ۔۔ یہ خوش اطوار بچہ ام المومینین حضرت خدیجہ بنت خویلد کا بھتیجا حکیم بن حزام تھا ۔ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی پرور...

سن نبوی ١٠ حضرت خدیجہ اور ابو طالب کی وفات

                                           سیرت النبی ﷺ                                                    ﷽   🔻سنہ١٠ نبوی حضرت خدیجہ اور ابوطالب کی وفات🔻                  أنحضرت ﷺ اب شعب ابی طالب سے نکلے تھے اور چند روز قریش کے جور و ظلم سے امان ملی تھی کہ ابوطالب اور حضرت خدیجہ کا انتقال ہوگیا۔      ابوطالب کی وفات کے وقت حضرت انحضرتﷺ ان کے پاس تشریف لے گئے ، ابو جہل اور عبد الله بن ابی امیہ پہلے سے موجود تھے۔ آپ نے فرمایا:مرتے مرتے (لا اله الا الله) کہ لجیے کہ میں خدا کے ہاں آپ کے ایمان کی شہادت دوں ۔ ابوجہل اور ابن ابی امیہ نے کہا: ابوطالب! کیا تم عبدالمطلب کے دین سے پھر جاؤ گے۔ بالآخر ابوطالب نے کہا: میں عبدالمطلب کے دین پر مرتا ہوں ۔‘‘ پھر آنحضرتﷺ کی ...