Skip to main content

Posts

Showing posts with the label دعوت و تبلیغ کے بعد کفار مکہ کے تبصرے

حضرت ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ

حضرت ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم* حضرت ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ *ابو سفیان رضی اللہ عنہ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں.* *(فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)* لوہے کی زنجیر کی دو کڑیوں کے درمیان کم ہی اس قدر مضبوطی اور قرب پیدا ہوگا جس قدر رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم اور ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے باہمی روابط و تعلقات مضبوط و مستحکم تھے.  ابو سفیان رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کے ہم عمر تھے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے چچا زاد بھائی تھے، اس طرح کہ ان کا باپ حارث اور رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کے والد ماجد عبداللہ دونوں حقیقی بھائی تھے اور عبدالمطلب کی اولاد میں ان کو نمایاں حیثیت حاصل تھی، اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے رضائی بھائی بھی تھے.  وہ اس طرح کہ دائی حلیمہ سعدیہ نے دونوں کو ایک ساتھ دودھ پلایا تھا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو نبوت ملنے سے پہلے یہ آپ کے بڑے گہرے دوست تھے، شکل و شباہت بھی آپ سے ملتی جلتی تھ...

دعوت و تبلیغ کے بعد کفار مکہ کے تبصرے

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ        دعوت و تبلیغ کے بعد کفار مکہ کے تبصرے یہ کام انہوں نے اس کثرت سے کیا اور ایسے ایسے انداز سے کیا کہ عوام کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت وتبلیغ پر غور وفکر کا موقع ہی نہ مل سکا.. چنانچہ وہ قرآن کے بارے میں کہتے کہ "یہ پریشان خواب ہیں جنہیں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات میں دیکھتے اور دن میں تلاوت کردیتے ہیں.." کبھی کہتے "بلکہ اسے انہوں نے خود ہی گھڑ لیا ہے.." کبھی کہتے "انہیں کوئی انسان سکھاتا ہے.." کبھی کہتے "یہ قرآن تو محض جھوٹ ہے اسے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھڑ لیا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس پر ان کی مدد کی ہے.." یعنی آپ اور آپ کے ساتھیوں نے مل کر اسے گھڑ لیا ہے. اور یہ بھی کہا کہ "یہ پہلوں کے افسانے ہیں جنہیں اس نے لکھوا لیا ہے اور اب یہ اس پر صبح وشام پڑھے جاتے ہیں.." کبھی یہ کہتے کہ "کاہنوں کی طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بھی کوئی جن یا شیطان اترتا ہے.." اللہ تعالیٰ نے ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا. "آپ کہہ دیں میں بتلاؤں کس پر شیطان اترتے...