سیرت النبی ﷺ ﷽ محرم سن نبوی ٧ شیعب ابو طالب میں محصور ہونا 🔵 قریش دیکھتے تھے کہ اس روک ٹوک پر بھی اسلام کا دائرہ پھیلتا جاتا ہے عمر اور حمزہ رضی اللہ عنہم جیسے لوگ ایمان لا چکے نجاشی نے مسلمانوں کو پناہ دی سفراء بے نیل مرام واپس آئے مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اس لئے اب یہ تدبیر سوچیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خاندان کو محصور کرکے تباہ کردیا جائے معاہدہ مرتب کیا کہ کوئی شخص نہ خاندان بنی ہاشم سے قربت کرے گا نہ ان کے ہاتھ خرید و فروخت کرے گا نہ ان سے ملے گا نہ ان کے پاس کھانے پینے کا سامان جانے دے گا جب تک وہ محمدﷺ کو قتل کے لئے حوالہ نہ کر دیں، یہ معاہدرہ منصور بن عکرمہ نے لکھا اور کعبہ پر آویزاں کیا گیا۔ ابوطالب مجبور ہو کر تما...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔