Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ

حضرت ابو العاص بن الربیع رضی اللہ عنہ

حضرت ابو العاص بن الربیع رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت ابو العاص بن الربیع رضی اللہ عنہ "ابو العاص نے میرے ساتھ بات کی تو سچ بولا، میرے ساتھ وعدہ کیا تو پورا کیا" (فرمان نبی ﷺ) حضرت ابو العاص بن الربیع وبشمی قرشی جاذب نظر، خوب صورت، کڑیل جوان تھے ۔ناز و نعمت میں پلے اور خاندانی وجاہت نے انہیں ممتاز بنا دیا غیرت، خود داری ،جوانمردی، وفا شعاری  جیسی آباء اجداد سے ورثے میں ملنے والی خوبیوں کی بنا پر عرب معاشرے میں انہیں بطور مثال پیش کیا جاتا تھا۔ حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ کو تجارت سے والہانہ لگاؤ قریش سے ورثہ میں ملا تھا۔ ان کے تجارتی قافلے مکہ اور شام کے درمیان رواں دواں رہتے۔ ان کا تجارتی قافلہ ایک سو اونٹ اور دو سو نوکروں پر مشتمل تھا۔  ان کی کاروباری مہارت، صداقت اور امانت لوگ بے دڑک اپنا مال ان کے سپرد کر دیا کرتے تھے۔ ان کی خالہ حضرت  خدیجہ  الکبرى رضی اللہ عنہا اولاد کی طرح ان سے محبت اور شفقت سے پیش آتی تھیں۔ رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان سے محبت اور شفقت ...

حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ

حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ *حذیفہ رضی اللہ عنہ جو کچھ تمہیں بتائیں سچ مانو اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جو کچھ تمہیں پڑھائیں اسے پڑھ لو.* *(فرمان نبوی صلی اللہ علیہ و سلم)* چاہے مہاجر کہلاؤ، چاہے انصاری، ان دونوں میں سے جو نسبت پسند ہے. اس کا بخوشی انتخاب کر سکتے ہیں.  یہ وہ سنہری کلمات ہیں جو رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم نے اس وقت استعمال کئے جب حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے آپ سے پہلی ملاقات کی تھی.  ان دو قابل قدر نسبتوں میں سے حضرت حذیفہ بن یمان کو ایک کا انتخاب کرنے کا حکم دیا گیا، یہ بھی ایک دلچسپ داستان ہے.  حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے والد مکہ معظمہ کے بنی عبس قبیلے میں پیدا ہوئے. اپنے ہی قبیلے کے ایک شخص کو قتل کر دیا، مجبوراً یہ مکہ مکرمہ سے یثرب کوچ کر گئے،  وہاں جاکر بنی عبدالاشہل سے اتنے گہرے روابط ہوگئے کہ انہوں نے اپنے قبیلے کی ایک خاتون سے ان کی شادی کر د...

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ

 حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ *جو مال تو نے راہ خدا میں خرچ کیا اس میں اللہ تعالٰی برکت عطا کرے اور جو مال اپنے پاس رکھا اس میں بھی برکت عنایت کرے..* *( دعا رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم)* آپ ان آٹھ خوش نصیب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ایک ہیں جنہیں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا.  ان دس جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا میں جنت کی بشارت دی گئی.  ان چھ ذیشان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ایک ہیں جنہیں فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے بعد خلیفہ منتخب کرنے کے لئے مقرر کیا گیا.  ان جید علماء صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ایک جسے رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات طیبہ میں فتوی جاری کرنے کی اجازت تھی.  زمانہ جاہلیت میں ان کا نام عبد عمرو تھا، جب اسلام قبول کیا تو رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کا نام عبد ال...

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ *الہی.! اگر تونے مجھے اس خیر و برکت سے محروم رکھا ہوا ہے میرے بیٹے سعید رضی اللہ عنہ کو اس خیر و برکت سے محروم نہ رکھنا.*  *(حضرت سعید کے والد کی آرزو)* زید بن عمرو بن نفیل لوگوں سے الگ تھلگ کچھ فاصلے پر کھڑے قریش کو عید کی خوشیاں مناتے ہوئے دیکھ رہے تھے، انہوں نے دیکھا کہ قریش کے نوجوان بیش بہا قیمت ریشمی عمامے باندھے اور قیمتی یمنی لباس زیب تن کئے بڑے طمطراق سے ادھر ادھر پھر رہے ہیں، عورتوں اور بچوں نے بھی نہایت دیدہ زیب لباس پہنا ہوا ہے، انہوں نے یہ منظر بھی دیکھا کہ کچھ لوگ جانوروں کو نہلا دھلا کر بتوں کے حضور ذبح کرنے کے لئے لے جا رہے ہیں.  وہ یہ حیران کن مناظر دیکھ کر کعبے کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر فرمانے لگے.  اے خاندان قریش.! ایک بکری جسے اللہ تعالٰی نے پیدا کیا، آسمان سے اس کے لیے بارش نازل کی، جس کا پانی پی کر وہ سیراب ہوئی، زمین میں سے اس کے لئے گھاس اگائی، ...

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ *اسامہ رضی اللہ عنہ کا باپ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو تیرے باپ سے زیادہ عزیز تھا اور اسی طرح اسامہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھ سے زیادہ عزیز تھا.* *(فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو اپنے بیٹے سے خطاب)* ہجرت سے سات سال پہلے مکہ معظمہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اور آپ کے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین قریش کے ہاتھوں ظلم و ستم کا نشانہ بنتے ہیں. تبلیغ میدان میں مسلسل آپ پر حزن و ملال، غم واندوہ اور مصائب و آلام کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں، اسی تلاطم خیز دور میں آپ کی حیات طیبہ میں ایک خوشی کی لہر دوڑتی ہے، کسی نے آپ کو خوشخبری سنائی کہ ام ایمن کے گھر اللہ نے بیٹا عطا کیا ہے، یہ خبر سن کر آپ کے روئے انور پر بے انتہائی خوشی کے آثار دکھائی دینے لگے، کیا آپ کو معلوم ہے یہ خوش بخت نو مولود کون ہے؟ جس کی ولادت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو اس قدر خوشی ہوئی.  "یہ نو مولود اسامہ بن ...