Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضرت حمزہؓ اور عمرؓ کا اسلام

حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ

حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ "جو کوئی جنگ لڑے اسے چاہئے کہ عاصم بن ثابت کی طرح جنگ لڑے" (فرمان نبی ﷺ) سید المرسلین حضرت محمد ﷺ سے مقابلہ کرنے کے لئے قریش سب کے سب احد کی طرف نکلے مقابلہ آرائی کے لئے لشکر میں سردار بھی موجود تھے اور غلام بھی۔   غزوہ بدر میں بری طرح شکست کھا نے کے بعد ان کے سینے بری طرح مسلمانوں کے خلاف بغض و کینہ سے اٹے ہوئے تھے۔اپنے مقتولین کا بدلہ لینے کے لئے ان کا خون جوش مار رہا تھا - انہوں نے اپنے ساتھ قریش کی عورتیں بھی ساتھ لے لیں تاکہ وہ مردوں کو جنگ کے لئے ابھاریں اور جوانوں کے دلوں میں غیرت کے دیپ جلائیں اور انہیں پل بھر کے لئے بھی مصحمل نہ ہونے دیں،ان عورتوں میں ابو سفیان کی بیوی ہند بھی شامل تھیں اور طلحہ کی بیوی سلافہ بنت سعد اپنے تینوں بیٹوں کے ہمراہ لشکر میں شامل ہوئیں اور ان کے علاوہ بھی بہت سی عورتیں شامل لشکر تھیں جب جنگ احد میں دونوں فوجوں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا تو ہند بنت عتبہ اور دیگر چند عورتیں اٹھ...

حضرت نعمان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ

 حضرت نعمان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه * صحابہ کرام رضی اللہ عنہم * حضرت نعمان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ * بعض گهرانے ایمان کا گہوارہ ہوتے ہیں اور بعض خاندان نفاق کی آماجگاہ. بنو مقر کا گهرانہ ایمان کا گہوارہ ہے * * ( ارشاد عبداللہ بن مسعود رضي الله عنه) * قبیلہ مزنیہ نے اپنی قیام گاہیں مدینہ طیبہ کے قریب ہی اس سڑک پر بنارکهی تهیں جو مدینہ طیبہ سے مکہ معظمہ کی طرف جاتی تهیں، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لے آئے تهے، قبیلہ مزنیہ کے پاس آنے جانے والوں کی وساطت سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خوش آئند خبریں پہنچنے لگیں. ایک شام قوم کے سردار حضرت نعمان بن مقرن مزنی رضی اللہ عنہ اپنے بهائیوں اور قبیلے کے بزرگوں کے پاس بیٹهے اور سب کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا : میری قوم! بخدا ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق عمدہ اور بہتر خبریں ہی معلوم ہوئیں، آپ کی دعوت. رحمت، احسان اور عدل و انصاف پر مشتمل ہے، کتنے تعجب کی بات ہے کہ ہم پیچهے ...

حضرت حمزہؓ اور عمرؓ کا اسلام

                           سیرت النبی ﷺ                                                         ﷽                         🔴حضرت حمزہؓ اور عمرؓ کا اسلام 🔴     انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمام میں سے حضرت حمزہ کو آپ سے خاص محبت تھی، وہ آپ سے صرف دو تین برس بڑے تھے اور ساتھ کے کھیلے تھے، دونوں نے ثوبیہ کا دودھ پیا تھا اور اس رشتہ سے بھائی بھائی تھے، وہ ابھی تک اسلام نہیں لائے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ادا کو محبت کی نظر سے دیکھتے تھے، ان کا مذاق طبیعت سپاہ گری اور شکار افگنی تھا معمول تھا کہ منہ اندھیرے تیر کمان لے کر نکل جاتے ،دن بھر شکار میں مصروف رہتے ، شام کو واپس آتے تو پہلے حرم میں جاتے ، طواف کرتے ، قریش کے رؤسا صحن حرم میں الگ الگ دربار جما کر بیٹھا کرتے ت...