Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضرت عبداللہ بن حذافہ السہمی ( رضی اللہ عنہ)

#حضرت عبداللہ بن حذافہ السہمی ( رضی اللہ عنہ)

                                            ✨باذن اللہ تعالی ✨    الحمدلله والصلاة والسلام على رسول الله وبعدہ# صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیوں میں ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ اللہ رب العزت نے فرمایا: محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے ...