✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم* *2.حضرت طفیل بن عمرو الدوسی* قسط 9......... پھر آپ نے طفیل ( رضی اللہ عنہ) کی طرف متوجہ ہوکر ارشاد فرمایا: اب آپ اپنی قوم کے پاس بے دھڑک جائیں- ان کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں اوراسلام کی دعوت انہیں دیں- حضرت طفیل ( رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں: میں مسلسل سر زمین دوس میں لوگوں کو اسلام کی دعوت دیتا رہا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ ہجرت کرکے مدینہ منورہ تشریف لے گئے- یہاں پہنچ کے بدر , احد اور خندق ایسی ہولناک جنگوں کا آپ کو سامناکرنا پڑا- اس کے بعد مدینہ منورہ میں حضور نبی کریم صلي الله عليه وسلم کی خدمت اقدس میں حاضری دی- اس دفعہ میرے ہمراہ قبیلہ دوس کے تقریباً اسی(80 ) گھرانے تھے- جو نعمت اسلام سے مشرف ہو چکے تھے اور ان کی اسلامی حالت بہت بہتر تھی- رسول اللہ صلي الله عليه وسلم ہمیں دیکھ کر نہ صرف بہت خوش ہوئے بلکہ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ خیبر کے مال غنیمت سے ہمیں بھی مقرر حصہ دیا- ہم نے التجا کی یا رسول اللہ ﷺ ہر جنگ میں ہمیں میمنہ می...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔