* مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کی قیمتی باتیں * *مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کی قیمتی باتیں* (ناندیڑ اجلاس بروز سنیچر ۳ ستمبر ۲۰۲۲) جمع و ترتیب: *محمد اکرم خان قاسمی حمایت نگر* ⚪آج یہ عزم کریں کہ اس ملک میں ہم اپنے دین و شریعت کے ساتھ زندہ رہیں گے۔نہ سونے کی زنجیر ہمارے دل کو خرید سکے گی،اور نہ لوہے کی زنجیر ہمیں خوفزدہ کر سکے گی۔ ⚪جو امانت ہمارے آباء نے دین کی شکل میں ہمارے حوالے کی وہ ہم اگلی نسلوں تک پہونچا ئنگے۔ اس وقت کوشش کی جارہی ہے کہ ہماری نسلوں سے دین و ایمان چھین لیا جائے۔ کوشش تو ستر سال سے کی جارہی ہے لیکن دشمنانِ اسلام نے سمجھ لیا کہ مسلمانوں کو ڈرا کر ان کے دین سے برگشتہ نہیں کیا جاسکتا۔ ⚪پہلی ماب لنچنگ(ہجومی تشدد) حضرت سمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی ہوئی، ماب لنچنگ حضرت بلال (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)کی بھی ہوئی لیکن انکے زبان پر اللہ احد کے سوا کچھ نہیں تھا، حضرت خبیب(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی ماب لنچنگ ہوئی ان کے جسم کے ایک ایک عضو کو تیروں سے چھلنی کیا گیا لیکن انکی ثابت قدمی میں فرق نہیں آیا۔ ⚪مسلمانوں کی ثابت قدمی صحابہ کرام رضوان اللہ علی...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔