Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضرت ثمامہ بن اثال

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ

حضرت عبداللہ بن سلام  رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ " جو کوئی کسی جنتی کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ عبداللہ بن سلام کو دیکھ لے" حصین بن سلام یثرب میں ایک معروف یہودی عالم تھے۔ مدینہ کے تمام باشندے دینی اور قومی اختلافات کے باوجود ان کی دلی قدر کیا کرتے تھے۔ تقوی، نیکی ، استقامت اور صداقت جیسی وقیع خوبیوں سے متصف تھے۔ حیصن بڑی خوشگوار اور پر امن زندگی بسر کر رہے تھے، لیکن ان کی زندگی دوسروں کے لئے مفید بھی تھی۔ انہوں نے اپنے وقت کو تین حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا۔ ایک حصہ گرجے میں وعظ و نصیحت اور عبادت لئے مخصوص کر رکھا تھا ۔ دوسرا حصہ اپنے باغ کی دیکھ بھال اور کھجوروں کی پیوند کاری کے لئے مخصوص تھا۔ اور تیسرا حصہ تفقہ فی الدین کے لئے، تورات پر غور و تدبر کے لئے مخصوص تھا۔ جب بھی حصین بن سلام تورات کی تلاوت کرتے تو ان آیات پر آ کر رک جاتے جن میں نبی آخر الزمانﷺ کی خوشخبری دی گئی تھی، یہ نبی منتظر کے اوصاف کو غور سے پڑھتے اور یہ دیکھ کر خوشی سے جھوم جاتے کہ و...

حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ

حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ "جو کوئی جنگ لڑے اسے چاہئے کہ عاصم بن ثابت کی طرح جنگ لڑے" (فرمان نبی ﷺ) سید المرسلین حضرت محمد ﷺ سے مقابلہ کرنے کے لئے قریش سب کے سب احد کی طرف نکلے مقابلہ آرائی کے لئے لشکر میں سردار بھی موجود تھے اور غلام بھی۔   غزوہ بدر میں بری طرح شکست کھا نے کے بعد ان کے سینے بری طرح مسلمانوں کے خلاف بغض و کینہ سے اٹے ہوئے تھے۔اپنے مقتولین کا بدلہ لینے کے لئے ان کا خون جوش مار رہا تھا - انہوں نے اپنے ساتھ قریش کی عورتیں بھی ساتھ لے لیں تاکہ وہ مردوں کو جنگ کے لئے ابھاریں اور جوانوں کے دلوں میں غیرت کے دیپ جلائیں اور انہیں پل بھر کے لئے بھی مصحمل نہ ہونے دیں،ان عورتوں میں ابو سفیان کی بیوی ہند بھی شامل تھیں اور طلحہ کی بیوی سلافہ بنت سعد اپنے تینوں بیٹوں کے ہمراہ لشکر میں شامل ہوئیں اور ان کے علاوہ بھی بہت سی عورتیں شامل لشکر تھیں جب جنگ احد میں دونوں فوجوں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا تو ہند بنت عتبہ اور دیگر چند عورتیں اٹھ...

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ *الہی.! اگر تونے مجھے اس خیر و برکت سے محروم رکھا ہوا ہے میرے بیٹے سعید رضی اللہ عنہ کو اس خیر و برکت سے محروم نہ رکھنا.*  *(حضرت سعید کے والد کی آرزو)* زید بن عمرو بن نفیل لوگوں سے الگ تھلگ کچھ فاصلے پر کھڑے قریش کو عید کی خوشیاں مناتے ہوئے دیکھ رہے تھے، انہوں نے دیکھا کہ قریش کے نوجوان بیش بہا قیمت ریشمی عمامے باندھے اور قیمتی یمنی لباس زیب تن کئے بڑے طمطراق سے ادھر ادھر پھر رہے ہیں، عورتوں اور بچوں نے بھی نہایت دیدہ زیب لباس پہنا ہوا ہے، انہوں نے یہ منظر بھی دیکھا کہ کچھ لوگ جانوروں کو نہلا دھلا کر بتوں کے حضور ذبح کرنے کے لئے لے جا رہے ہیں.  وہ یہ حیران کن مناظر دیکھ کر کعبے کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر فرمانے لگے.  اے خاندان قریش.! ایک بکری جسے اللہ تعالٰی نے پیدا کیا، آسمان سے اس کے لیے بارش نازل کی، جس کا پانی پی کر وہ سیراب ہوئی، زمین میں سے اس کے لئے گھاس اگائی، ...

حضرت نعمان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ

 حضرت نعمان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه * صحابہ کرام رضی اللہ عنہم * حضرت نعمان بن مقرن المزنی رضی اللہ عنہ * بعض گهرانے ایمان کا گہوارہ ہوتے ہیں اور بعض خاندان نفاق کی آماجگاہ. بنو مقر کا گهرانہ ایمان کا گہوارہ ہے * * ( ارشاد عبداللہ بن مسعود رضي الله عنه) * قبیلہ مزنیہ نے اپنی قیام گاہیں مدینہ طیبہ کے قریب ہی اس سڑک پر بنارکهی تهیں جو مدینہ طیبہ سے مکہ معظمہ کی طرف جاتی تهیں، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لے آئے تهے، قبیلہ مزنیہ کے پاس آنے جانے والوں کی وساطت سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خوش آئند خبریں پہنچنے لگیں. ایک شام قوم کے سردار حضرت نعمان بن مقرن مزنی رضی اللہ عنہ اپنے بهائیوں اور قبیلے کے بزرگوں کے پاس بیٹهے اور سب کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا : میری قوم! بخدا ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق عمدہ اور بہتر خبریں ہی معلوم ہوئیں، آپ کی دعوت. رحمت، احسان اور عدل و انصاف پر مشتمل ہے، کتنے تعجب کی بات ہے کہ ہم پیچهے ...

حضرت ثمامہ بن اثال

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم                      ✨باذن اللہ تعالی✨                         السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه                * صحابہ کرام رضی اللہ عنہم *                 حضرت ثمامہ بن اثال ( رضی اللہ عنہ) *          * قریش کی اقتصادی ناکہ بندی کر دے گا۔ *      6 ہجری میں رسول اکرم ( صلی اللہ علیہ و سلم ) نے دعوت الی اللہ کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم فرمایا، تو عرب و عجم کے بادشاہوں کی طرف آٹھ خطوط لکھے اور انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ جن سربراہوں کو خطوط لکھے ان میں ثمامہ بن اثال ( رضی اللہ عنہ ) کا نام بھی آتا ہے۔ بلاشبہ ثمامہ بن اثال ( رضی اللہ عنہ ) کا شمار زمانہ جاہلیت کے بارعب عرب بادشاہوں میں ہوتا ہے اور یہ قبیلہ بنو حنیفہ کے قابل رشک سردار تھے اور یمامہ کے ایسے ہر دلع...