حضرت ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم* حضرت ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ *ابو سفیان رضی اللہ عنہ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں.* *(فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)* لوہے کی زنجیر کی دو کڑیوں کے درمیان کم ہی اس قدر مضبوطی اور قرب پیدا ہوگا جس قدر رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم اور ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے باہمی روابط و تعلقات مضبوط و مستحکم تھے. ابو سفیان رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کے ہم عمر تھے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے چچا زاد بھائی تھے، اس طرح کہ ان کا باپ حارث اور رسول اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کے والد ماجد عبداللہ دونوں حقیقی بھائی تھے اور عبدالمطلب کی اولاد میں ان کو نمایاں حیثیت حاصل تھی، اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے رضائی بھائی بھی تھے. وہ اس طرح کہ دائی حلیمہ سعدیہ نے دونوں کو ایک ساتھ دودھ پلایا تھا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو نبوت ملنے سے پہلے یہ آپ کے بڑے گہرے دوست تھے، شکل و شباہت بھی آپ سے ملتی جلتی تھ...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔