Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دانشمندی

سیدہ ہند بنت عمرو رضی اللہ عنہا

 سیدہ ہند بنت عمرو رضی اللہ عنہا  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه  سیدہ ہند بنت عمرو رضی اللہ عنہا 🔸خاندانی پس منظر :-    نام ہند ، والد کا نام عمرو بن حرام ، بھائی کا نام عبد اللہ بن عمرو بن حرام ، انھوں نے جنگ احد میں شہادت پائی۔  سیدہ ہند رضی اللہ عنہا حدیث کے مشہور و معروف راوی جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی ہھوپھی تھیں ۔ سیدہ ہند رضی اللہ عنہا کا خاوند عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ زمانہ جاہلیت میں یثرب کا سردار تھا اور اس کا شمار انصارِ مدینہ کے معززین میں ہوتا تھا ۔ 🔸سیدہ ہند اور ان کے خاوند کا اسلام قبول کرنا :-    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مصعب بن عمير رضی اللہ عنہ کو دینی احکام کی تعلیم دینے کے لیے مدینہ منورہ بھیجا تھا ۔ ان کی دعوت سے اسلام پھیلا ۔ انھوں نے اہلِ مدینہ کو قرآن پڑھ کر سنایا ۔ اہلِ مدینہ قرآن سن کر جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہونے لگے ، سیدہ ہند رضی اللہ عنہا بھی متاثر ہو کر مسلمان ہو گئیں ۔     سیدہ ہند رضی اللہ عنہا کے خاوند ...

*حضورنبی کریم ﷺ نے متعدد نکاح کیوں کیے؟*

* حضورنبی کریم ﷺ نے متعدد نکاح کیوں کیے؟ * بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم  💫 * حضورنبی کریم ﷺ نے متعدد نکاح کیوں کیے؟ * 💫 ایک پروفیسر صاحب لکھتے ہیں کہ کافی عرصہ کی بات ہے کہ جب میں لیاقت میڈیکل کا لج جامشورو میں سروس کررہا تھا تو وہاں لڑکوں نے سیرت النبی ﷺ کانفرس منعقد کرائی اورتمام اساتذہ کرام کو مدعو کیا ۔ چنانچہ میں نے ڈاکٹر عنایت اللہ جوکھیو ( جو ہڈی جوڑ کے ماہر تھے) کے ہمراہ اس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس نشست میں اسلامیات کے ایک لیکچرار نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم  کی پرائیویٹ زندگی پر مفصل بیان کیا اور آپ کی ایک ایک شادی کی تفصیل بتائی کہ یہ شادی کیوں کی اور اس سے امت کو کیا فائدہ ھوا۔ یہ بیان اتنا موثر تھا کہ حاضرین مجلس نے اس کو بہت سراہا ۔ کانفرس کے اختتام پر ہم دونوں جب جامشورو سے حیدر آباد بذریعہ کار آرہے تھے تو ڈاکٹر عنایت اللہ جوکھیو نے عجیب بات کی...   اس نے کہا کہ ۔۔۔۔۔۔ آج رات میں دوبارہ مسلمان ھوا ھوں میں نے تفصیل پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ آٹھ سال قبل جب وہ FRCS کے لیے انگلستان گئے تو کراچی سے انگلستان کا سفر کافی لمبا تھا  ہوائی جہاز میں ایک...

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دانشمندی

                     حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دانشمندی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر کا پینتیسواں (35) سال تھا کہ قریش نے نئے سرے سے خانہ کعبہ کی تعمیر شروع کی. وجہ یہ تھی کہ کعبہ صرف قد سے کچھ اونچی چہار دیواری کی شکل میں تھا. حضرت اسمعٰیل علیہ السلام کے زمانے ہی سے اس کی بلندی ۹ ہاتھ تھی اور اس پر چھت نہ تھی اس کی تعمیر پر ایک طویل زمانہ گزر چکا تھا عمارت خستگی کا شکار ہوچکی تھی اور دیوار یں پھٹ گئی تھیں. ادھر اسی سال ایک زور دار سیلاب آیا جس کے بہاؤ کا رخ خانہ کعبہ کی طرف تھا. اس کے نتیجے میں خانہ کعبہ کسی بھی لمحے ڈھ سکتا تھا. اس لیے قریش مجبور ہوگئے کہ اس کا مرتبہ و مقام برقرار رکھنے کے لیے اسے ازسرِ نو تعمیر کریں. ان ہی ایام میں ایک رومی جہاز طوفان میں گھِر کر شعیبہ (جدّہ کا قدیم نام) کی بندرگاہ سے ٹکرا کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا. یہ اطلاع قریش کو ملی تو انھوں نے جہاز کے تختے کعبہ کی تعمیر کے لیے خرید لئے. طوفان میں بچنے والوں میں "باقوم" نامی ایک مصری معمار بھی تھا. اس نے تعمیر کے لئے اپنی خدمات پیش کیں. مکہ می...