Skip to main content

Posts

Showing posts with the label معبودان باطلہ کا تذکرہ

سیدہ ام ایوب انصاریہ رضی اللہ عنہا

 سیدہ ام ایوب انصاریہ رضی اللہ عنہا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه سیدہ ام ایوب انصاریہ رضی اللہ عنہا    💕✨خاندانی پس منظر:  نام ام ایوب، والد کا نام قیس بن سعد، شادی خالد بن زید کے ساتھ ہوئی۔ ان کی کنیت ابو ایوب انصاری تھی۔ وہ انصارکے معززین میں سے تھے۔ دونوں میاں بیوی ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جن کے بارے میں اللہ سبحانہ وتعالی نے ارشاد فرمایا ہے: 🌷وَ السّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ مِنَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ وَ الۡاَنۡصَارِ وَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُمۡ بِاِحۡسَانٍ ۙ رَّضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ وَ اَعَدَّ لَہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ تَحۡتَہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۱۰۰﴾  {التوبة ٩/ ١٠٠}  اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لئے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی ...

حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ

حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه  حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ "یا رسول اللہ ﷺ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالی جنت میں مجھے آپﷺ کا رفیق بنا دے۔"       {تمنائے ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ } حضرت ربیعہ بن کعب فرماتے ہیں۔ میں ابھی عنفوان شباب میں تھا کہ روح نور ایمان سے چمک اٹھی۔ اور میرا دل اسلام کے رموزواسرار سے لبریز ہو گیا۔ جب میں بے دیدار نبی کا سرمہ اپنی آنکھوں میں ڈالا تو آپ کی محبت میرے روئیں روئیں میں سرایت کر گئی۔ آپﷺ کی بے پناہ محبت نے مجھے آپﷺ کے سوا ہر چیز کو بھلا دیا۔ ایک دن میں نے اپنے دل سے کہا۔ ربیعہ، تجھ پر افسوس ہے۔ بھلا تو اپنے آپ کو رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے وقف کیوں نہیں کر دیتا۔ اس مقصد کے لیے تجھے پہلی فرصت میں بارگاہ رسالت میں عرض پیش کر دینی چاہیے۔ اگر درخواست قبول ہو گئی تو تیرے بھاگ جاگ اٹھیں گے۔ تجھے قرب کی سعادت نصیب ہو گی۔ اور محبت میں کامیابی بھی، علاوہ ازیں دنیا و آخرت کی خیرو برکت تیری جھولی میں ڈال دی جائے گ...

معبودان باطلہ کا تذکرہ

                  معبودان باطلہ کا تذکرہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے وقت عربوں اور خصوصا" مشرکین مکہ میں جن بتوں کو بہت اھم جانا جاتا تھا ان کی تفصیل درج ذیل ھے.. ھبل.. یہ مشرکین مکہ کے سب سے اھم ترین بتوں میں سے ایک تھا. دراصل یہ اھل شام کا دیوتا "بعل" تھا جس کے معنی "طاقتور" کے ھیں اور جسے عربوں نے (بعل کی تحریف شدہ شکل) ھبل کا نام دیا. یہ بت قریش مکہ کو انسانی مورت کی شکل میں ملا جو سرخ عقیق سے تراشا ھوا تھا. اس کا دایاں ھاتھ ٹوٹا ھوا تھا. قریش مکہ نے وہ سونے کا بنوا کر لگا دیا. ھبل خاص خانہ کعبہ کی چھت پر نصب تھا. مشرکین مکہ جنگوں میں اسی ھبل کا نام لےکر نعرے لگاتے تھے. فتح مکہ کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسے پاش پاش کیا. عزی'.. مکہ سے چند میل دور وادی نخلہ میں کیکر کے ایک درخت کے نیچے عزی' کا تھان تھا جہاں عزی' کا بت نصب تھا جبکہ خانہ کعبہ میں بھی عزی' کا بت رکھا ھوا تھا جسے فتح مکہ کے وقت توڑا گیا. جبکہ وادی نخلہ میں عزی' کے اصل بت کو توڑنے کے لیے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو بھ...