Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضرت سعيد بن عامر (رضي الله عنه)

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ *الہی.! اگر تونے مجھے اس خیر و برکت سے محروم رکھا ہوا ہے میرے بیٹے سعید رضی اللہ عنہ کو اس خیر و برکت سے محروم نہ رکھنا.*  *(حضرت سعید کے والد کی آرزو)* زید بن عمرو بن نفیل لوگوں سے الگ تھلگ کچھ فاصلے پر کھڑے قریش کو عید کی خوشیاں مناتے ہوئے دیکھ رہے تھے، انہوں نے دیکھا کہ قریش کے نوجوان بیش بہا قیمت ریشمی عمامے باندھے اور قیمتی یمنی لباس زیب تن کئے بڑے طمطراق سے ادھر ادھر پھر رہے ہیں، عورتوں اور بچوں نے بھی نہایت دیدہ زیب لباس پہنا ہوا ہے، انہوں نے یہ منظر بھی دیکھا کہ کچھ لوگ جانوروں کو نہلا دھلا کر بتوں کے حضور ذبح کرنے کے لئے لے جا رہے ہیں.  وہ یہ حیران کن مناظر دیکھ کر کعبے کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر فرمانے لگے.  اے خاندان قریش.! ایک بکری جسے اللہ تعالٰی نے پیدا کیا، آسمان سے اس کے لیے بارش نازل کی، جس کا پانی پی کر وہ سیراب ہوئی، زمین میں سے اس کے لئے گھاس اگائی، ...