Skip to main content

Posts

Showing posts with the label ستاره پرستی

حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ

 حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ  ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ     "انصار میں سے تین اشخاص ایسے ہیں کہ فضل و شرف میں کوئی ان سے بڑھ کر نہیں، سعد بن معاذ، اسید بن حضیر اور عباد بن بشر رضی عنہم۔"                   {فرمان عائشہ رضی اللہ عنہا} تاریخی دعوت محمدیہﷺ میں حضرت عباد بن بشر رضی اللہ عنہ کا نام سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے- اگر آپ اس عبادت گزاروں میں تلاش کریں تو متقی، پرہیزگار، شب زندہ دار اور رات بھی قرآن مجید کی تلاوت کرنے والوں میں ملیں گے- اگر آپ اس جوانمردوں میں تلاش کریں گے تو اسے بہادر، نڈر، جرات مند اور اللہ کا نام بلند کرنے کے لیے معرکوں میں بے خطر کود جانے والا دیکھیں گے- آپ اسے حکمرانوں میں تلاش کریں گے تو اسے طاقتور، امانت دار اور مسلمانوں کے مال کے محافظ پائیں گے-  بے شمار خوبیوں کی بناء پر ام امومنین نے اس کے اور اس کی قوم کے دیگر دو اشخاص کے متعلق ارشاد فرمایا- انصار میں تین اشخاص ای...

حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ

حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ   ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ     "مکہ میں چار اشخاص ایسے ہیں کہ میں ان کے شرک میں مبتلا ہونےسے بیزار ہوں اور ان کے اسلام قبول کرنے کی دلی رغبت رکھتا ہوں۔" {فرمان نبوی ﷺ}   کیا آپ اس جلیل القدر صحابی کے متعلق کچھ جانتے ہیں؟ تاریخ میں یہ بات قلم بند ہو چکی ہے کہ ان ولادت با سعادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی ۔ اس طرح ان کی والدہ محترمہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ کعبے کے اندرونی منظر کا مشاہدہ کرنے کے لئیے خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوئی۔اس دن کعبہ کا دروازہ کسی خاص مناسبت کی وجہ سے کھلا ہوا تھا اور اندر داخل ہوتے ہی اسے درد شروع ہو گئی۔۔اور وہ درد اس قدر شدید تھی کہ اس کے لئے کعبہ سے باہر آنا ممکن نہیں تھا ۔فوری طور وہاں چمڑے کی ایک چادر منگوائی گئی جس پر اسے لٹا دیا گیا اور چند لمحے بعد اس نے ایک خوبصورت بچے کو جنم دیا ۔۔ یہ خوش اطوار بچہ ام المومینین حضرت خدیجہ بنت خویلد کا بھتیجا حکیم بن حزام تھا ۔ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی پرور...

ستاره پرستی

   💫تاریخ اسلام💫                                            🔴ستاره پرستی🔴                       عرب جاہلیت میں ستارہ پرستی بھی خوب رائج تھی۔ مؤرخین کے پاس اس بات کے لئے کوئی دلیل موجود نہیں ہے کہ *عرب، مصر، یونان، ایران، ان چاروں ملکوں میں کون سا ایک ملک ستاره پرستی کا استاد اور باقی تینوں اس کے شاگرد ہیں ۔ بہرحال اس بات کا ثبوت دشوار ہے کہ عرب میں ستاره پرستی باہر سے آئی ۔ قبیلہ حمیر * سورج * کو کناہ * چاند * کو تمیم * دہران * کو لخم اور جذام * مشتری * کو طے * سہیل * کو قیس *شعر العور*کو اسد * عطارد * کو پوجتے تھے۔ اکثر قبیلوں کے بت پرستاروں کے نام سے موسوم تھے۔ پھروں کے بت اور مشہور ستارے مشترک طور پر قبائل میں پوجے جاتے تھے ستاروں کے طلوع اور غروب پر بڑے بڑے کاموں کا انحصار رکھتے تھے۔ کھلے میدانوں اور ریگست...