Skip to main content

Posts

Showing posts with the label نبوت کا منصب سنبھال نے کا اعلان

سیدہ ام ایوب انصاریہ رضی اللہ عنہا

 سیدہ ام ایوب انصاریہ رضی اللہ عنہا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه سیدہ ام ایوب انصاریہ رضی اللہ عنہا    💕✨خاندانی پس منظر:  نام ام ایوب، والد کا نام قیس بن سعد، شادی خالد بن زید کے ساتھ ہوئی۔ ان کی کنیت ابو ایوب انصاری تھی۔ وہ انصارکے معززین میں سے تھے۔ دونوں میاں بیوی ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جن کے بارے میں اللہ سبحانہ وتعالی نے ارشاد فرمایا ہے: 🌷وَ السّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ مِنَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ وَ الۡاَنۡصَارِ وَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُمۡ بِاِحۡسَانٍ ۙ رَّضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ وَ اَعَدَّ لَہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ تَحۡتَہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۱۰۰﴾  {التوبة ٩/ ١٠٠}  اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لئے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی ...

حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ

حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه  حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ "یا رسول اللہ ﷺ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالی جنت میں مجھے آپﷺ کا رفیق بنا دے۔"       {تمنائے ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ } حضرت ربیعہ بن کعب فرماتے ہیں۔ میں ابھی عنفوان شباب میں تھا کہ روح نور ایمان سے چمک اٹھی۔ اور میرا دل اسلام کے رموزواسرار سے لبریز ہو گیا۔ جب میں بے دیدار نبی کا سرمہ اپنی آنکھوں میں ڈالا تو آپ کی محبت میرے روئیں روئیں میں سرایت کر گئی۔ آپﷺ کی بے پناہ محبت نے مجھے آپﷺ کے سوا ہر چیز کو بھلا دیا۔ ایک دن میں نے اپنے دل سے کہا۔ ربیعہ، تجھ پر افسوس ہے۔ بھلا تو اپنے آپ کو رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے وقف کیوں نہیں کر دیتا۔ اس مقصد کے لیے تجھے پہلی فرصت میں بارگاہ رسالت میں عرض پیش کر دینی چاہیے۔ اگر درخواست قبول ہو گئی تو تیرے بھاگ جاگ اٹھیں گے۔ تجھے قرب کی سعادت نصیب ہو گی۔ اور محبت میں کامیابی بھی، علاوہ ازیں دنیا و آخرت کی خیرو برکت تیری جھولی میں ڈال دی جائے گ...

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ

حضرت زید بن ثابت  رضی اللہ عنہ  ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ  "حسّان بن ثابت رضی اللہ عنہ اور اس کے بیٹے پر شعر گوئی ختم اور زید بن ثابت پر نکتہ آفرینی ختم۔ {فرمان حسٓان بن ثابت رضی اللہ عنہ } سنہ 2 ھجری ہے۔ مدینہ منورہ میں چہل پہل دکھائی دے رہی ہے ۔ مجاہدین غزوہ بدر کی تیاری میں ہمہ تن مصروف ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپنی قیادت میں جہاد کے لیے روانہ ہونے والے پہلے لشکر پر طائرانہ نگاہ ڈال رہے ہیں کہ اچانک ایک تیرہ سال کا لڑکا جس کے چہرے پر ذہانت، متانت، شرافت اور خودداری کےنقوش نمایاں نظر آ رہے تھے۔ ہاتھ میں اپنے قد سے بھی لمبی تلوار پکڑے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے قریب آیا اور عرض کیا :  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں آپﷺ پر قربان جاؤں، مجھے اپنے ساتھ لے لیجیے تاکہ میں آپﷺ کے جھنڈے تلے جہاد کی سعادت حاصل کر سکوں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خوشی اور تعجب سے دیکھا اور اس کے کندھے پر محبت و شفقت بھرے انداز میں تھپکی دی ۔ ...

نبوت کا منصب سنبھال نے کا اعلان

قمری سال کے حساب سے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر چالیس سال ایک دن ہوئی اور یہی سن کمال ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہی پیغمبروں کی بعثت کی عمر ہے تو آثار نبوت چمکنا اور جگمگانا شروع ہوئے اس حالت پر چھ ماہ کا عرصہ گزر گیا جب حراء میں خلوت نشینی کا تیسرا سال آیا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبوت سے سرفراز فرمایا گیا. بیشتر سیرت نگار کے مطابق 9 ربیع الاول 41 میلادی مطابق 12 فروری 610ء پیر کی شام غار حرا میں روح الامین (حضرت جبریل علیہ السلام) ظاہر ہوئے اور فرمایا. "اے محّمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بشارت قبول ہو. آپ اللہ کے رسول ہیں اور میں جبرئیل ہوں.." دوسرا قول یہ ہے کہ یہ رمضان کا مہینہ تھا.. تحقیق کے مطابق یہ واقعہ رمضان المبارک کی 21 تاریخ کو دوشنبہ کی رات میں پیش آیا. اس روز اگست کی 10 تاریخ تھی اور 610ء تھا. یہی قول زیادہ صحیح ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے. شَهْرُ‌ رَ‌مَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْ‌آنُ (۲/۱۸۵) ''رمضان کا مہینہ ہی وہ (بابرکت مہینہ ہے ) جس میں قرآن کریم نازل کیا گیا. " اور ہم اللہ تعالیٰ کا یہ ا...