Skip to main content

Posts

Showing posts with the label آفتاب رسالتﷺ کا طلوع

*مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کی قیمتی باتیں*

  * مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کی قیمتی باتیں * *مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کی قیمتی باتیں* (ناندیڑ اجلاس بروز سنیچر ۳ ستمبر ۲۰۲۲) جمع و ترتیب: *محمد اکرم خان قاسمی حمایت نگر* ⚪آج یہ عزم کریں کہ اس ملک میں ہم اپنے دین و شریعت کے ساتھ زندہ رہیں گے۔نہ سونے کی زنجیر ہمارے دل کو خرید سکے گی،اور نہ لوہے کی زنجیر ہمیں خوفزدہ کر سکے گی۔ ⚪جو امانت ہمارے آباء نے دین کی شکل میں ہمارے حوالے کی وہ ہم اگلی نسلوں تک پہونچا ئنگے۔ اس وقت کوشش کی جارہی ہے کہ ہماری نسلوں سے دین و ایمان چھین لیا جائے۔ کوشش تو ستر سال سے کی جارہی ہے لیکن دشمنانِ اسلام نے سمجھ لیا کہ مسلمانوں کو ڈرا کر ان کے دین سے برگشتہ نہیں کیا جاسکتا۔ ⚪پہلی ماب لنچنگ(ہجومی تشدد) حضرت سمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی ہوئی، ماب لنچنگ حضرت بلال (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)کی بھی ہوئی لیکن انکے زبان پر اللہ احد کے سوا کچھ نہیں تھا، حضرت خبیب(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی ماب لنچنگ ہوئی ان کے جسم کے ایک ایک عضو کو تیروں سے چھلنی کیا گیا لیکن انکی ثابت قدمی میں فرق نہیں آیا۔ ⚪مسلمانوں کی ثابت قدمی صحابہ کرام رضوان اللہ علی...

سیدہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا

سیدہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه سیدہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا ✨💕خاندانی پس منظر:-    نام ہند والد کا نام عتبہ بن ربیعہ ۔ عتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ نے اسے قرآنی آیات سنائیں تو وہ اپنی قوم کے پاس جاکر کہنے لگا کہ میں نے جو کلام سنا ہے وہ کسی جادوگر کلام ہے نہ کسی شاعر کا اور نہ کسی نجومی کا ، لیکن وہ اسلام قبول نہ کر سکا ۔    جنگ بدر میں وہ اپنے بھائی شیبہ کے ساتھ مارا گیا جس میں مشرکین کے اور بہت سے دیگر سردار بھی مارے گئے ۔     ہند بنت عتبہ کی والدہ کا نام صفیہ بنت امیہ ، خاوند کا نام ابو سفیان بن حرب اور بیٹے کا نام معاویہ بن ابی سفیان تھا ۔ ✨💕سیدہ ہند کی خوبیاں :-    ہند فصاحت و بلاغت ، جرأت و شجاعت ، حوصلہ مندی ، ثابت قدمی ، خود اعتمادی اور خاندانی وجاہت کے اعتبار سے ایک بلند پایہ خاتون تھیں ۔    ایک دن ہند نے اپنے چھوٹے بیٹے معاویہ کو پکڑا ہوا تھا ۔ دونوں کہیں چلے جا رہے تھے تو کسی نے کہا ...

امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کے معروف پادری کا 10 سالہ بیٹا مشرف با اسلام ہو کردینِ حق کا داعی کیسے بن گیا؟

امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کے معروف پادری کا 10 سالہ بیٹا مشرف با اسلام ہو کردین حق کا داعی کیسے بن گیا؟ امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کے معروف پادری کا 10 سالہ بیٹا مشرف با اسلام ہو کردینِ حق کا داعی بن گیا ہے۔ اس بچےکو چرچ کے کتب خانے سے انجیل کا غیر مُحرف نسخہ پڑھ کرہدایت ملی،جس میں حضرت میسحؑ کا یہ قول درج تھا کہ میرے بعد رسول احمد(محمدﷺ) آٰئیں گے،تم ان کی اتباع کرو۔ یہ نومسلم بچہ متعدد صفات کاحامل ہے۔ننھا محمد، دین محمدیہﷺ کی ایسی موثرتبلیغ کرتا ہےکہ اس کے ہاتھوں درجنوں غیرمسلم مشرف بہ اسلام ہو چکے ہیں۔ اس کی باتیں سن کربڑے بڑےعلمابھی اپنے جزبات پرقابو نہیں رکھ پاتے۔ اسلام لانے کی پاداش میں محمد کو نہ صرف قیدوبند کی سزائیں دی گئیں، بلکہ اسے قتل کرنے کے لیے زہر بھی پلایا گیا اور ملک بدر بھی کیا گیا۔ علما نےنومسلم محمد کو زندہ معجزہ قرار دیا ھے۔ مصری جریدے "المحیط" کے مطابق،مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے عالمِ دین ڈاکٹر عبدالعزیز بن احمد سرحان کی گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں اس نو مسلم بچے سے ملاقات ہوئی، جس میں 10 سالہ نو مسلم بچے نے قبولِ اسلام کرنے اور راستے میں پیش آنے...

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا

 سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه  سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا ✨خاندانی پس منظر : نام اسماء، والد کا نام عمیس بن سعد اور والدہ کا نام ہند بن عوف تھا۔ ان کی ہمشیرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا دوسری ہمشیرہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ ام الفضل اور تیسری ہمشیرہ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب کی زوجہ محترمہ سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا تھیں۔ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا ذوالجناحین سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ دونوں نے اپنے دین کی حفاظت کے پیش نظر حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ قریش مسلمانوں کو دین اسلام سے منحرف کرنے کے لئے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہے تھے اور طرح طرح کی سزائیں دے رہے تھے۔ قریش کی ایذا رسانی سے بچنے کے لئے یہ دونوں میاں بیوی سرزمین حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے۔ حبشہ میں قیام کے دوران میں سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے تین بیٹوں کو جنم دیا۔ جن کے نام ترتیب وار...

حضرت طلحہ بن عبید اللہ التمیمی رضی اللہ عنہ

 حضرت طلحہ بن عبید اللہ التمیمی رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه  حضرت طلحہ بن عبید اللہ التمیمی رضی اللہ عنہ  من سرہ ینظر الی رجل یمشی علی الارض وقد قضی نجه فلینظروا الی طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ ♡فرمان نبوی ﷺ ♡           طلحہ بن عبداللہ قریش کے ایک تجارتی قافلہ کے ہمراہ جا رہے تھے جب یہ قافلہ بصرہ شہر پہنچا تو بڑے بڑے قریشی تاجر خرید وفروخت کے لئے وہاں کی مقامی آبادی کی منڈی کی طرف چل پڑے ۔ طلحہ ابھی نو عمر تھے اور میدان تجارت میں نو خیز، لیکن بلا کی ذہانت وبصیرت کی بنا پر میدان تجارت میں کامیابی وکامرانی سے ہم کنار ہونے کی پوری صلاحیت رکھتے تھے ۔  طلحہ رضی اللہ عنہ صبح و شام اس منڈی میں جایا کرتے تھے جہاں ہر جگہ سے آنے والے تاجروں کا ہجوم رہتا۔  اس سفر میں انہیں ایک ایسا واقع پیش آیا جس نے ان کی زندگی کا رخ تبدیل کر دیا ۔ یہ نصیحت آموز واقعہ طلحہ بن عبید اللہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہم بصرہ کے بازار میں خرید و فروخت میں مشغول تھے ۔اچان...