Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حضرت ابو بکرؓ کی مکہ کی زندگی

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ

حضرت عبداللہ بن سلام  رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ " جو کوئی کسی جنتی کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ عبداللہ بن سلام کو دیکھ لے" حصین بن سلام یثرب میں ایک معروف یہودی عالم تھے۔ مدینہ کے تمام باشندے دینی اور قومی اختلافات کے باوجود ان کی دلی قدر کیا کرتے تھے۔ تقوی، نیکی ، استقامت اور صداقت جیسی وقیع خوبیوں سے متصف تھے۔ حیصن بڑی خوشگوار اور پر امن زندگی بسر کر رہے تھے، لیکن ان کی زندگی دوسروں کے لئے مفید بھی تھی۔ انہوں نے اپنے وقت کو تین حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا۔ ایک حصہ گرجے میں وعظ و نصیحت اور عبادت لئے مخصوص کر رکھا تھا ۔ دوسرا حصہ اپنے باغ کی دیکھ بھال اور کھجوروں کی پیوند کاری کے لئے مخصوص تھا۔ اور تیسرا حصہ تفقہ فی الدین کے لئے، تورات پر غور و تدبر کے لئے مخصوص تھا۔ جب بھی حصین بن سلام تورات کی تلاوت کرتے تو ان آیات پر آ کر رک جاتے جن میں نبی آخر الزمانﷺ کی خوشخبری دی گئی تھی، یہ نبی منتظر کے اوصاف کو غور سے پڑھتے اور یہ دیکھ کر خوشی سے جھوم جاتے کہ و...

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ

 حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ  بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ *سعد تیر چلاؤ، میرے ماں باپ آپ پر قربان* *(فرمان نبوی صلی اللہ علیہ و سلم)* *(= ووصینا الانسان بوالدیہ حملتہ امہ وھنا علی وھن و فصالہ فی عامین ان اشکرلی ولوالدیک الی المصیر ہ و ان جاھداک علی ان تشرک بی مالیس لک بہ علم فلا تطعھما و صاحبھما فی الدنیا معروفا واتبع سبیل من اناب الی ثم الی مرجعکم فانبئکم بما کنتم تعملون =)* *[ سورہ لقمان 14-15]* *{ اور حقیقت ہے کہ ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہچاننے کی خود تاکید کی ہے، اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اسے اپنے پیٹ میں رکھا اور دو سال اس کا دودھ چھوٹنے میں لگے یہ کہ میرا اور اپنے والدین کا شکر بجا لا میری طرف تجھے پلٹنا ہے، لیکن اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا تو ان کی ہر گز نہ ماننا، دنیا میں اس کے ساتھ نیک برتاؤ کرتا رہ، مگر پیروی اس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا...

حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ

حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ   بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه  *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم*  حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ *اسید ! وہ تو فرشتے تهے جو تیری تلاوت سن رہے تهے.*  *(فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)* حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ جب پہلے تبلیغی مشن پر یثرب پہنچے تو آپ نے قبیلہ خزرج کے ایک سردار اسعد بن زرارہ کے ہاں قیام کیا. اس نے اپنے گهر میں سے ایک کمرہ ان کے قیام کے لئے مخصوص کر دیا، جسے وہ تبلیغی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ، حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کی شیریں کلامی، صاف گوئی، خوش اخلاقی اور نور ایمانی کی بدولت باشندگان یثرب تیزی سے ان کے گرویدہ ہونے لگے، سب سے بڑھ کر جس خوبی نے لوگوں کو متاثر کیا، وہ ان کا نہایت سریلی آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کا دلکش انداز تها، جس سے پتهر جیسے دل نرم ہوجاتے، سننے والوں کی آنکهوں سے آنسو جاری ہو جاتے، آپ کی ہر مجلس میں کچھ افراد وعظ و نصیحت سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو جاتے. ایک دن اسعد بن زرارہ اپنے معزز مہمان حضرت مصعب بن عمیر ر...

#حضرت ابو بکرؓ کی مکہ کی زندگی

                  💫سیر الصحابہ💫                                                 ﷽                                                       🔴حضرت ابو بکرؓ کی مکہ کی زندگی🔴       أنحضرتؐ نے بعثت کے بعد کفار کی ایذا رسانی کے باوجود تیرہ برس تک مکہ میں تبلیغ و دعوت کا سلسلہ جاری رکھا ۔ حضرت ابو بکرؓ اس بے بسی کی زندگی میں جان، مال، رائے و مشورہ، غرض ہر حیثیت سے آپ کے دست و بازو اور رنج و راحت میں شریک رہے۔ آنحضرتؐ  روزانه صبح و شام حضرت ابو بکرؓ کے گھر تشریف لے جاتے اور دیر تک بمجلس راز قائم رہتی۔ قبائل عرب اور عام مجمعوں میں تبلیغ و ہدایت کے لئے جاتے تو بھی ہمرکاب ہوتے اور نسب دانی اور کثرت ملاقات کے باعث لوگوں سے آپ کا تعارف کراتے ۔'...