عبدالمطلب کی وجہ تسمیہ


                              
                               ﷽ 


                   🔴عبدالمطلب کی وجہ تسمیہ🔴

     ہاشم نے مدینہ کے ایک سردار کی لڑکی سے شادی کی۔ اس کے بطن

سے ایک لڑکا پیدا ہوا، جس کا نام *شیبہ* رکھا گیا ۔ یہ لڑکا ابھی بچہ ہی تھا کہ ہاشم کا انتقال ہو گیا اور ان کا بھائی *مطلب* مکہ کا حکمران ہوا۔ *ہاشم* کا بیٹا *شیبہ* مدینہ میں پرورش پاتا رہا۔ جب *مطلب* کو معلوم ہوا کہ *ہاشم* کا بیٹا جوان ہو گیا ہے تو وہ اپنے بھتیجے کو لینے کے لیے خود مدینہ گیا۔ جب *مطلب* اپنے بھتیجے *شیبہ* کو لے کر مکہ میں داخل ہوا تو یہاں کے لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ یہ  نوجوان مطلب کا غلام ہے۔ مطلب کو جب اس غلط فہمی کا حال معلوم ہوا تو اس نے لوگوں سے کہا کہ یہ میرا بھتیجا اور ہاشم کا بیٹا ہے مگر لوگ اس کو عبد المطلب ہی کے نام سے پکارتے رہے۔ آخر *شیبہ بن ہاشم* کا نام عبد المطلب ہی مشہور ہوگیا۔ عبد المطلب کے اخلاق عزت وشہرت سب اپنے باپ ہاشم کا نمونہ تھے۔ امیہ کے بیٹے حرب کو عبدالمطلب کا اثر و اقتدار گراں گزرا اور اس نے بھی اپنے باپ کی طرح عبد المطلب کو مقابلہ کے لیے دعوت دی ۔ دستور کے موافق اس مرتبہ بھی منصف مقرر ہوا اور اس نے فیصلہ عبد المطلب ہی کے حق میں دیا۔ اس فیصلہ نے *بنی امیہ* اور *بنی ہاشم* کے درمیان عداوت کو اور بھی بڑھا دیا ۔ عبدالمطلب کے زمانہ میں *حبش* کی فوج نے اپنے ایک سردار *ابرہہ* کے زیر کمان چڑھائی کی ۔ یہی فوج *اصحاب فیل* کے نام سے موهوم ہوئی ہے جو قدرتی اور آسمانی عذاب سے ہلاک و برباد ہوئی ہے۔ قریشی قبائل کے بھی تعلقات کا حال اس شجرہ سے سمجھ میں آئے گا۔


                       🔴عبد مناف کا خاندان🔴


         عبد مناف تمام *ملک عرب* میں سب سے زیادہ شریف و کریم تسلیم کئے جاتے تھے۔ ان کے بعد ان کے بیٹے بھی شرفائے عرب میں سب پر فوقیت رکھتے تھے ۔ عبد مناف کا اصل نام *مغیرہ* تھا۔ ان کو *قمر* اور *سید* بھی کہتے تھے ۔ چونکہ ان کے بھائیوں کے نام *عبدالدار* اور *عبد العزی* تھے اس لیے ان کو *عبد منات* کے نام سے پکارنے لگے پھر *عبدالمناۃ* سے ان کا نام *عبد مناف* مشہور ہوگیا۔ 

           ≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠

                          ❶تاریخ اسلام جلد 
      

                                 🌹  ͜͡ ۝͜͡  🌹


Post a Comment

0 Comments