حضرت زید الخیر رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم* حضرت زید الخیر رضی اللہ عنہ لوگ معدنیات کی مانند ہیں جو جاہلیت میں بہتر ہوتا ہے وہ اسلام میں بھی بہتر ہوتا ہے ۔ جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کی سیرت کے دونوں رخ دیکھیے پہلا دور جاہلیت کا اور دوسرا رخ اسلام کا ہے ۔ دور جاہلیت میں ان کو لوگ "زید الخیل" کے نام سے جانتے تھے مگر اسلام لانے کے بعد اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام "زید الخیر" رکھ دیا ۔ تصویر کا پہلا رخ تاریخ کی کتابوں میں یوں بیان کیا گیا ہے مؤرخ شیبانی بنو عامر کے ایک معمر شخص کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ایک سال قحط پڑا جس سے کھیتی باڑی تباہ ہو گئی ۔ ہم میں سے ایک فرد اپنے اہل خانہ کو لے کر حیرہ شہر کی طرف لے گیا اور ان کو وہاں چھوڑ کر کہنے لگا میرے واپس آنے تک میرا انتظار کرنا ۔ پھر اس نے یہ قسم کھائی کہ یا تو میں ان کے لیے مال کما کر لائوں گا یا مر جائوں گا ۔ پھر کچھ زاد راہ ...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔