حضرت نعیم بن مسعود رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت نعیم بن مسعود رضی اللہ عنہ "نعیم بن مسعود رضی اللہ عنہ جانتا ہے کہ جنگ میں دھوکہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے" نعیم بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک زندہ دل' بیدار مغز' چاق و چوبند اود ایسا جرآت مند' بہادر نوجوان تھا جیسے مشکلات و مصائب عاجز و درماندہ نہ کر سکتی تھیں ۔ اللہ تعالی نے اسے فہم و فراست' عقل و دانش کا وافر حصہ وطا کر رکھا تھا' لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ شوقین مزاج' رنگین طبع اور عیش عشرت کا دلدادہ تھا۔ رنگین مزاجی میں یثرب میں بسنے والے یہودیوں سے بھی دو قدم آگے تھا۔ جب بھی اس کے دل میں کسی مغنیہ سے ملاقات اور گانا سننے کا شوق پیدا ہوتا تو وافر مقدار میں مال و متاع لے کر نجد سے سوئے یثرب روانہ ہو جاتا وہاں پہنچ کر یثرب کے باشندوں پر یے دریغ دولت نچھاور کرتا تا کہ وہ خوش ہو کر اس کے لئے دل پسند عیش و عشرت کا ماحول مہیا کریں۔ اس لئے نعیم کا یثرب میں اکثر آنا جانا رہتا اور یثرب کے یہودیوں سے اس کے گہرے تعلقات قائم ...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔