حضرت ابو دسمہ وحشی بن حرب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت ابو دسمہ وحشی بن حرب *جس طرح اس نے امت محمدیہ کی ایک ذی وقار شخصیت کو قتل کیا اسی طرح ایک بد ترین خلائق شخص کو بھی تہہ تیغ کیا۔ مورخین* وہ کون شخص ہے جس نے غزوہ احد میں حضرت حمزہ بن عبدالمطلب کو قتل کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دل دکھایا تھا ۔ پھر جنگ یمامہ میں مسیلمہ کذاب کو قتل کرکے مسلمانوں کے دل کو ٹھنڈا کیا۔ وہ تھے وحشی بن حرب جن کے کنیت ابو دسمہ تھی۔ آپ سے ایک بڑی درد ناک داستان منسوب ہے آئیے ہم آپ کو یہ داستان غم ان کی زبانی سناتے ہیں ۔ ابو دسمہ وحشی بن حرب فرماتے ہیں: کہ میں قریش کے ایک سردار حبیب بن مطعم کا غلام تھا۔ غزوہ بدر میں اس کے چچا طعیمہ بن عدی کو حمزہ بن عبدالمطلب نے قتل کر دیا۔ اس سے میرے مالک کو بہت غم لاحق ہوا اور اس نے لات و عزی کی قسم کھائی کہ میں اپنے چچا کے قاتل سے ضرور بدلہ لوں گا۔ اس کے بعد وہ حضرت حمزہ...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں پر کروڑوں احسانات فرمائے ہیں ان احسانات میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اس رب تعالی نے نبی کریمﷺ کو اس امت کے لئے مبعوث فرمایا آپﷺ نے اپنی زندگی کے لیل و نہار کو اللہ کے پیغامات پہنچانے کے لئے وقف کردیا آپﷺ لوگوں کو قرآن مجید پڑھ پڑھ کر سنایا کرتے تھے اس سے زنگ آلود دلوں میں تازگی آتی اور روح کی غذا کا بندوبست ہوتا ہے آپﷺ نے نہ صرف ان کو قرآن سنایا بلکہ قرآن سے لوگوں کی تربیت بھی فرمائی اور ان کا تزکیہ فرمایا آپﷺ کی سیرت لکھنے کی کوشش کرتاہوں۔